English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر سعودی عرب سے دوسری پرواز کراچی پہنچ گئی

القمر

 کراچی: دوست ممالک سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب سے دوسری امدادی پرواز سیلاب لے کر کراچی پہنچ گئی۔ سیلاب زدگان کیلئے سعودی عرب سے دوسری امدادی پرواز سامان لے کر کراچی پہنچی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر سعودی سفیر ، قونصل جنرل اور این ڈی ایم اے نمائندوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

 امدادی سامان پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدیل نے این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کیا۔ پاکستان نے سعودی عرب کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے