ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پولیس؛غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جائے

کراچی : کراچی پولیس نے غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ سہیل فیض نے ایس ایس پی ایسٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کی۔ خط کے متن کے مطابق افغان شہری ملک مخالف سرگرمیوں، زمینوں پر قبضہ، قتل، منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم وا دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

خط کے متن میں بتایا گیا کہ سہراب گوٹھ فیکٹری ایریا، سبزی منڈی اور اطراف میں روز کی بنیاد پر افغان شہری بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔ خط میں لکھا گیا کہ گزشتہ دنوں سپر ہائی وے بلاک کرکے امن و امان کی سنگین صورتحال کی گئی جبکہ شرپسندوں کے خلاف سہراب گوٹھ سمیت ضلع شرقی میں پانچ مقدمات بھی درج ہیں۔

اس کے علاوہ تین روز قبل پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے دو درجن سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف فارن ایکٹ کا مقدمہ درج کیا۔ خط کے متن میں مزید لکھا گیا کہ افغان شہریوں کو پہلے بھی ڈی پورٹ کیا جاتا رہا ہے، دوبارہ ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں