کراچی: دوست اور برادر ممالک کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر ایک اور خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ امدادی سامان پاک فوج اور این ڈی ایم اے حکام نے وصول کیا ہے جو کہ یو اے ای سے کراچی آنے والا یہ 25 واں جہاز ہے۔ خیال رہے کہ سامان میں کھانے پینے کی اشیا، خیمے مچھردانی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے امریکہ بھی پیش پیش ہے۔
اس حوالے سے ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ امریکی ایئرفورس کا تیسرا خصوصی جہاز کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکہ نے سامان میں خیمے مچھردانی، کھانے پینے کی اشیا بھیجی ہیں تاہمامریکا سے آنے والے امدادی سامان کو پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے وصول کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ سے اب تک 3 خصوصی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لاچکے ہیں۔
