English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، اسد عمر

القمر

   اسلام آ باد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لکھا کہ جس دن سے سازش کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی اس دن سے روپیے کی قدر میں ڈالر کی نسبت 58 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اسد عمر نے کہا  کہ  روزانہ 2 سے 4 روپے کمی ہو رہی ہے جسکی وجہ سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، یہ تباہ کن نظام کب تک گھسیٹا جائے گا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے