کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔ سیریز میں شرکت کے لیے مہمان اسکواڈ 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گا۔
سیریز کے ابتدائی چار میچز 20،22،23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گےجبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
16 ستمبر:
رات 7 بجے: انگلینڈ کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن ہوگا۔
17 ستمبر:
رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن
ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔
18 ستمبر:
رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن۔ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔۔
19 ستمبر:
رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن۔ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کوچز پریس کانفرنس کریں گے۔
20 ستمبر:
دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز کریں۔
21 ستمبر:
رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن ہوگا
22 اور 23 ستمبر:
دونوں ٹیموں کے مابین بالترتیب دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
میچز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز کریں گے۔
24 ستمبر:
رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن ہوگا
25 ستمبر:
دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز کریں گے
