کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات سے متعلق نوٹس کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے، وفاقی حکومت اور دیگر سے 22 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات سے متعلق نوٹس کیخلاف کراچی ڈویژن کے سیکریٹری خزانہ محمد جاوید کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ محمد جاوید تحقیقات میں ایف آئی اے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایف آئی اے کو درخواستگزار کو حراساں کرنے سے روکا جائے۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری خزانہ محمد جاوید کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کو محمد جاوید کے خلاف غیر قانونی اقدام سے روک دیا۔ عدالت نے سیکرٹری خزانہ پی ٹی آئی کو تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ایف آئی اے، وفاقی حکومت اور دیگر سے 22 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔ ایف آئی اے بے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور دیگر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔
