ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا : سونے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 20 افراد دب گئے

جکارتا:انڈونیشیا کے صوبہ مغربی کالیمانتان میں روایتی انداز میں سونا نکالنے کے دوران لینڈسلائیڈنگ کے باعث 20 کان کن ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو دفتر کے آپریشن یونٹ کے سربراہ ایرک سوبریانتو نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع بنکایانگ کے گاؤں کناندے میں جمعرات کی شب پیش آیا لیکن صوبائی ریسرچ اینڈ ریسکیو آفس کے امدادی اہلکاروں کو اس کی اطلاع جمعہ کی شب موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جمعہ کی شب اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری طور پر اپنے اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر تعینات کیا۔اہلکارنے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی موسلادھار بارش، کان کا دور دراز مقام پر واقع ہونے اور مواصلات کی ناقص سہولیات کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی اہلکار، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ میٹیگیشن ایجنسی کے اہلکار اور گاں کے لوگ بھی کان کے علاقے میں تلاش اور بچاؤ کے مشن میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں