English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سزا یافتہ کیجانب سے سربراہ کا انتخاب فوج کے وقار کے منافی ہے، فواد چوہدری

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے وزراء یہ کہہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  ایسی فیصلہ سازی Official Secrets Act کی شدید خلاف ورزی ہے اور شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہیں، پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے