English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 وزارت خارجہ نے تسلیم کیا این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفدگیاہے، شیخ رشید

القمر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے تسلیم کیا این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفدگیاہے،سول آرمڈفورسزکو اپنے لوگوں کے سامنے لاکھڑا کرنا ایک گھنائونی سازش ہے،نااہل حکومت ربڑ کی گولیاں،ڈرون سے گولے برسائے گی توخانہ جنگی کرائے گی۔ سیاسی، اقتصادی اورسماجی بحران انتہاکوپہنچ گیاہے۔ 

پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دے سکی اوراس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئندہے۔نااہل حکومت ربڑ کی گولیاں،ڈرون سے گولے برسائے گی توخانہ جنگی کرائے گی۔لوگ سیلاب اوروباء سے مررہے ہیں۔شہبازشریف سیون سٹارہوٹل میں72ویں سالگرہ کاکیک کاٹ رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

 شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وقت پرفیصلے نہ ہوئے تووقت کسی کاانتظار نہیں کریگا۔فوڈ سیکورٹی بھی قومی سلامتی کاحصہ ہے۔وزارت خارجہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفدگیاہے۔بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انھیں لے ڈوبے گا۔ہزاروں کی تعدادمیں سول آرمڈفورسزکو اپنے لوگوں کے سامنے لاکھڑا کرنا ایک گھنائونی سازش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے