English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینئر صحافی ایاز امیر کی بہوکی موت کی وجہ کا تعین نہ کیا جا سکا

القمر

اسلام آباد: سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی بیوی سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، موت کی وجہ کا تعین نہ کیا جا سکا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کےسر، ماتھے اوربازوں پرزخم کے نشانات ہیں، خاتون ڈاکٹر نے سارہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا، مختلف ایکسرے بھی کیے گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی میت نمونے فارنزک کیلئے بھجوائے جانے کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کے خاندان والوں سے کینیڈا میں رابطہ کیا جارہا ہے، اگر خاندان سے کوئی مدعی مقدمہ نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے