ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس،کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران سمندر کے کنارے پہنچ گیا

پیرس:فرانس میں پیرس سے اڑان بھرنے والا ایک کارگو طیارہ مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو کر سمندر کے کنارے پہنچ گیا۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ایوی ایشن کے مطابق ویسٹ اٹلانٹک ایئر لائن کا (EC-NLS) رجسٹریشن کا کارگو طیارہ پرواز نمبر ایس ڈبلیو این 5745 کے طور پر پیرس کے چارلس ڈیگال ایئر پورٹ سے فرانس میں ہی ساحلی شہر مونٹ پیلیئر پہنچا۔لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے 12 ایل پر بے قابو ہوا اور اوور شوٹ ایریا کو عبور کرتے ہوئے ایئر پورٹ سے باہر نکل کر سمندر کے کنارے ٹھہر گیا۔خوش قسمتی سے جہاز سمندر برد ہونے سے بچ گیا، بوئنگ 737 طیارے کا اگلا حصہ اس انداز سے کنارے پر ٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں