English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل کیلیفورنیا فاونڈیشن کپ کے شیڈولز کا اعلان، ایونٹ میں 24 ٹیمیں شریک

القمر

کیلیفورنیا ( رپورٹ: مقصود احمد) امریکا کی اسٹیٹ لاس اینجلس میں کیلیفورنیا فاونڈیشن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایڈیشن کے شیڈولڈ کا اعلان کردیا گیا۔ کیلوفورنیا کپ اگلے سال جون کے پہلے ویک میں کھیلا جائے گا۔

 ڈائریکٹر ٹورنامنٹ محمد عمران اشرف نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں میگا ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی سی ایف ایک غیر منافع بخش آرگنائزیشن ہے جو پاکستان میں یتیم اور بے سہارا افراد کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے سی سی ایف کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ساتھ مختلف چیریٹی پروگرامز  کرتی رہتی ہے جس کی آمدنی سے پاکستان میں موجود یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے یہ چیریٹی اخراجات مختلف اسپونسرز پورے کرتے ہیں۔

 اس کے علاوہ کیلوفورنیا کرکٹ فاونڈیشن نئے کرکٹرز کیلئے بھی بہترین پلیٹ فارم ہے یہ ایونٹ کمیونیٹی کو سوشلائز کرنے میں بھی اہم ثابت ہوتا ہے عمران اشرف نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ڈویثرن ون میں پروفیشنل کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیمیں شامل ہونگی۔

 جن کے پلئیر سال ہا سال میچز کھیلتے رہتے ہیں ڈویثرن ٹومیں وہ ٹیمیں شریک ہیں جو اپنے کام کاج کی بنا پر ریگولر کرکٹ نہیں کھیل پاتے پہلے مرحلے میں ڈیوثرن ٹو کے میچز ہونگے جن کا چیمپئن ڈویثرن ون میں شامل ہوجائے گا انھوں نے کہا کہ پاکستان کے نامور ٹیپ بال کرکٹرز کو بھی مدعو کیا جارہا ہے۔

 جن سے بات چیت اختتامی مراحل میں ہے اگر سفری انتظامات پورے ہوگئے تو پاکستان کے مقبول ٹیپ بال کرکٹرز ضرور ایکشن میں ہونگے جنھیں مختلف فرنچائزز خریدنے کی خواہش مند ہیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹیموں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب میچز کا انعقاد اورینج کاؤنٹی اسٹیڈیم کے تین مختلف گراونڈز پر کیا جارہا ہے واضع رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی طرز پر ہونے والے کیلوفورنیا کپ میں فرنچائزز نے ٹیموں کو خریدا ہوا ہے۔

ان کے نام بھی پاکستانی کلچر کے مطابق رکھے گئے ہیں پاکستان فرسٹ، جے ایف کے قلندرز، لوڈائی زلمی، فیلڈ فائٹرز اور بگ تھری نمایاں ٹیموں میں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ یوں تو امریکا میں کئی کرکٹ لیگ کھیلی جاتی ہیں جنھیں آرگنائز بھی بہتر انداز میں کیا جاتا ہے کیلوفورنیا کرکٹ فاونڈیشن کا کسی آرگنائزر سے کوئی مقابلہ نہیں سی سی ایف اپنی نوعیت کی مختلف آرگنائزیشن ہے جو ٹیموں کو بہترین سہولیات دیتی ہے اور ایونٹ میں شامل ہونے کی فری انٹری بھی کی جاتی ہے ہی وجہ ہے کہ سی سی ایف دن بہ دن مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

  گزشتہ 12 سال سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے عمران اشرف نے بتایا کہ ٹورنامنٹ سے آنے والی آمدنی پاکستان میں یتیم اور بے سہارا متاثرین سے یکجہتی کے طور پر استعمال کی جاتی ہے کیلوفورنیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے منعقد کرانے کا مقصد دیار غیر میں کرکٹ کے کھیل کا فروغ اور پاکستانی کمیونیٹی کا آپس میں میل جول بڑھانا ہے  انھوں نے کہا کہ میگا ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ کی 24 ٹیموں شرکت کررہی ہیں جس میں دفاعی چیمپئن لوڈائی زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی یاد رہے کہ لوڈائی زلمی مسلسل دو سال سے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجائے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے