لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ معیشت سدھارنی ہے تو عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے واپس لایا جائے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جس بیگم صفدر اعوان نے اپنا آڈیو ویڈیو میوزک سنٹر کھولا ہوا تھا، اسکی اپنی آڈیوز نکل آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا دعوی تھا کہ اس کے پاس ہر جج ، جرنیل اور سیاست دان کی آڈیوز موجود ہیں، اب بیگم صفدر اعوان کی آڈیوز نکل آئی ہیں تو اسکی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے بھگوڑے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لایا گیا وہ ملک کے قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے کیونکہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معیشت سدھارنی ہے تو عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے واپس لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر ورکر کا منشور ہے کہ صلح ہوگی جنگ ہوگی، عمران خان کے سنگ ہوگی
