ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی محمد بن سلمان کو سعودی وزیراعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے بیٹے اور ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

 شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لئے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا جس میں کہا گیا کہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں