English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے، وزیرداخلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ سائفر آڈیو لیکس بارے عمران خان کے جھوٹ، فراڈ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹی ہے، سب لوگوں پر عمران خان کی اصلیت آہستہ آہستہ کھل رہی ہے،وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے۔

رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کا ہر عمل ملک و قوم کےلئے نقصان دہ ، وہ قوم کو تقسیم اور نوجوانون نسل کو گمراہ کررہے ہیں، عمران خان کے بیانیے جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے،پوری قوم اس فتنہ کی شناخت کرے،یہ فتنہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ خان کی بات لوگوں کو سمجھ میں آ رہی ہے،جن لوگوں کو گمراہ کیا گیا ان پر بھی عمران خان کی اصلیت آہستہ آہستہ کھل رہی ہے،عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے،عمران خان کا ہر عمل ملک و قوم کےلئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانون نسل کو گمراہ کررہے ہیں، عمران خان کے بیانیے جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے،پوری قوم اس فتنہ کی شناخت کرے،یہ فتنہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر سکتا ہے،عمران خان کے ہمراہ جی سی یونیورسٹی لاہور کاوائس چانسلربھی فتنہ گری میں ملوث ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان یونیورسٹی طلباءکے ذہن میں زہر گھول رہا ہے،عمران خان نے ہر جگہ بیرون ملک سازش کا نعرہ لگایا،کہتا رہا کہ عدم اعتماد کے باعث میری حکومت کو ہٹایاگیا،ہماری حکومت جمہوری حق سے اقتدار میں آئی،عمران خان کی آڈیو لیک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،چاہتا ہوں کہ عمران خان کے بیانیے کو وضاحت کے ساتھ میڈیا کے سامنے رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے