English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران نیازی کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا، حمزہ شہباز

القمر

 لاہور:سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا، سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔

  رکن صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز نے عمران خان کی آڈیو لیک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے، 35 پنکچر، اسلامی ٹچ اور کبھی سائفر پر کھیلنا انتشار اور فساد کی سیاست کا خلاصہ ہے۔

 سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی سائفر پر نہیں سیاسی مفاد کے لئے ریاست پاکستان کے مفادات سے کھیلا ہے، اقتدار کی ہوس میں ملک کے اداروں پر بہتان اور دشنام طرازی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے