English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ممتاز درسگاہ ، طلبہ کیلئے سہولتوں میں مزید اضافہ کرینگے ،پرویزالٰہی

القمر

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعہ کو ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے ہائرایجوکیشن کے فروغ کے لئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں طلبہ کیلئے تعلیمی سہولتوں میں مزید اضافہ کریں گے، ادارے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پاکستان کی ممتاز درس گاہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے