English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کا 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کا فیصلہ

القمر

پشاور: تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیار رہیں 12 ربیع الاول کے بعد وہ آزادی مارچ شروع کرنے جارہے ہیں۔

 تحریک انصاف خیبرپختونخوا اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور اور سیکرٹریز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویزخٹک ، پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی ذرائع نے اجلاس کےمتعلق بتایا کہ عمران خان نے دونوں صوبوں کے عہدیداروں کوتیار رہنے کی ہدایت کی ہے ، کارکنوں کو تیار کریں 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کی کال دینے والے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  اس بار تیاری کے ساتھ آزادی مارچ کرنا ہے، آزادی مارچ کے لیے کس تیاری کے ساتھ جانا ہے مارچ کے اعلان سے قبل ہدایات جاری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے