ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی  سندھ کی تمام اساتذہ سے نظام تعلیم کو بہتر سے بہتر کرنے کی اپیل

کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام اساتذہ سے تعلیم کو بہتر سے بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل ہے۔

وزیراعلی سید   مراد علی شاہ نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا عالمی دن منانے کا مقصد استاد کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں اللہ تعالی بشر کو آسمان سے زمین پر لاتا ہے لیکن استاد اسے زمین سے آسمان تک پہنچاتا ہے ۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں اگر  استاد اپنا تعلیم میں بھرپور کردار ادا کریں، سندھ کو اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ ہے ایک بہترین استاد۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ تمام اساتذہ کو اپیل کروں گا  کہ سندھ میں تعلیم کو بہتر سے بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں