English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 رینجرز اہلکار زخمی

القمر

  کراچی: کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد  کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی نے کہاکہ موٹر سائیکل پر سوار رینجرز کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی  ہوگئے۔

  زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمی اہل کاروں کی شناخت رمضان اور شاہد کے ناموں سے کی گئی ۔

پولیس نے کہا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات اری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے