English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائی کورٹ،بلدیاتی اداروں سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل اے جی سندھ کی جواب کیلئے پھر مہلت

القمر

 کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں سے متعلق سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد کی درخواست دائر کی گئی جہاں ایم کیو ایم پاکستان اور حافظ نعیم کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ 

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے 49 ترامیم کی ضرورت ہے جبکہ ترامیم سے متعلق صدر پاکستان، وزیر اعظم اور دیگر کو بھی خطوط لکھ چکے ہیں۔

 دوسری جانب وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے