English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میں چاہتا ہوں کہ ہر ضلع سے 6ہزار لوگ مارچ کا حصہ بنیں، عمران خان

القمر

 لاہور : دورہ لاہورکے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی عہدیدران نے ملاقات کی ۔ 

ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تنظیمی عہدیدران کو متحد ہونے کا ہدف دیدیا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر ضلع سے 6ہزار لوگ مارچ کا حصہ بنیں ، ہماری تنظمیں کمزور ہیں انہیں مزید مضبوط کیا جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے عہدیدران سے حلف بھی لیا ، سابق وزیراعظم عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کیلئے کارکنوں سے حلف لیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے