English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی میں نیا مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا

القمر

 دبئی : میں نوتعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق  ایک تقریب کے بعد مندر کے دروازے ہندو برادری کے لیے کھول دیے گئے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس نوتعمیر شدہ ہندو مندر کا افتتاح امارات کے وزیر برائے ہم آہنگی و بقائے باہمی(تسامح) شیخ نہیان بن مبارک النہیان چراغ جلا کر کیا۔یہ نیا مندر جبل علی میں تعمیر کیا گیا ہے جسے مقامی طور پر عبادت گزاروں کا گاوں بھی کہا جاتا ہے۔

اس گاوں میں پہلے سے نو عبادت گاہیں موجود ہیں جن میں سات چرچ، گورونانک دربار اور سکھ گردوارہ بھی شامل ہیں۔مندر کی افتتاحی تقریب میں انڈیا کے متحدہ عرب امارات میں سفیر سمیت 200 افراد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکا میں سرکاری افسران، مذہبی رہنما اور امارات میں مقیم انڈین کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے