English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے کیسز ختم کرانے کے لیے نیب قوانین تبدیل کیے، فواد چودھری

the NAB rules

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے کیسز ختم کرانے کے لیے نیب قوانین تبدیل کیے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق آصف علی زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس کا کیا بنا۔ آج سیکشن 25 کے سب سیکشن پر بحث ہوئی اور آج ججز کے سوالات بھی زبردست تھے۔

نیب قوانین پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کیسز ختم کرانے کے لیے نیب قوانین تبدیل کیے جبکہ نیب قوانین میں ترامیم کے لیے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں ایک دن بھی بحث نہیں ہوئی۔ عمران خان نے پہلے بتا دیا تھا کہ حکومتی تبدیلی کا بنیادی ایجنڈا ہی اپنے خلاف کیسز ختم کرنا تھا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایسا نظر آرہا ہے پاکستان میں احتساب کا عمل ختم ہو گیا ہے اور مریم نواز نے گزشتہ روز جو پریس کانفرنس کی وہ سب کے سامنے ہے۔ مریم نواز کو سائفر سے متعلق علم ہی نہیں وہ طارق فاطمی سے ہی پوچھ لیں کیونکہ سائفر ایک سسٹم ہے کوئی خط یا ٹیلی گرام نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نیب قوانین میں ترامیم کے بعد نواز شریف کا کیس کلیئر کر دیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکانٹس کیسز کے فیصلے کدھر ہیں؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے الیکشن کمیشن سیاسی تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے