English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی قوم القدس کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھے گی، حماس

القمر

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمتی قوتیں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کے لئے متحد ہیں اور القدس سے اس کے تعلق کے ساتھ دن بہ دن ترقی کر رہی ہے۔

 فلسطینی قوم القدس کی آزادی اور فتح تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔العاروری نے غزہ میں اسلامی جہاد 35 ویں یوم تاسیس کی تقریب کے دوران ویڈیو تقریر میں کہا کہ مزاحمت صہیونی وجود پر “گھیرا مسلط کرنے” کے قابل ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا قابض دشمن کا فلسطین کی سرزمین پر کوئی مستقبل نہیں۔العاروری نے اسلامی جہاد موومنٹ کو اس کے35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے شہیدوں کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا  کہ فلسطین میں حماس اور اسلامی جہاد تحریک اتحاد، حکمت عملی اور ایک نقطہ نظرپر کام کررہی ہیں۔ دونوں تحریکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات “معمولی” ہیں اور ان پر قابو پا لیا جاتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت نے “ہاتھ میں ہاتھ ڈالا اور کندھے سے کندھا ملایا، ہم ہر چیز میں تعاون کرتے ہیں اور فتح حاصل کرنے تک ہم اس راستے پر ساتھ چلتے رہیں گے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جہاد کی تحریک کا آغاز گولیوں کی گرج اور شہدا اور قربانیوں کے خون سے ہوا تھا اور یہ ایک مستحکم اور حب الوطنی کی اصولی تحریک اور خالص اسلامی اور جہادی مزاحمتی تحریک ہے۔العاروری نیکہا کہ ان کی تحریک اور تمام دھڑے اسلامی جہاد کی ترقی کو فلسطین قوم کی ترقی اور طاقت کے طور پر دیکھتے ہیں، کیونکہ ہم ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر اس راستے پر چل رہے ہیں جب تک کہ فتح حاصل نہ ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے