ملتان: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت 150 سے کم ہونی چاہیے۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے قوم کو مایوس کیا۔ اسلام کا معاشی نظام ہی معاشی مسائل کا حل ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر بل کے نام پر خواجہ سراں کے حقوق کو غصب اور ہم جنس پرستی کو قانونی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی را محمد ظفر اور امیر ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب آج بھی امداد کے منتظر ہیں۔ مسلسل پانی کھڑا رہنے اور موسم کی شدت کا بھی متاثرین کو سامنا ہے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے حق پر کوئی ڈاکہ نہ ڈالے۔ عمران خان نے ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے، لیکن گرانڈ پر کچھ نظر نہیں آرہا۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فانڈیشن کے رضاکارسیلاب متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اقتصادی بحران ڈالر اور پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے ختم نہیں ہوگا۔حکومتی آستینوں میں بیٹھے سٹے بازوں نے پوری معیشت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
