اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اس عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی حالیہ مبینہ آڈیو جوڑ کر بنائی گئی ہے،یہ آڈیو درست مان بھی لی جائے توخریدے ہوئے لوگ کہاں تھے،عمران خان اگر سیاست کر رہا ہے تو شہبازشریف صاحب آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، آپ لوگ عمران خان پر پرچے کاٹنے میں مصروف ہیں۔
اسد عمرنے کہاکہ اب ایک ہی پرچہ رہ گیا ہے وہ بھینس چوری کرنے کا ہوگا، سائفر کی جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں، رانا ثنااللہ کی بنائی کمیٹی کی رپورٹ کوئی مان لے یہ ممکن نہیں لگ رہا، سیف اللہ نیازی کوسینیٹ سیاٹھا لیا گیا ہے یہ قابل افسوس ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کیا، وہ سائفر کو بھی پڑھ لیتے، سائفر کی جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں، رانا ثنااللہ کی بنائی کمیٹی کی رپورٹ کوئی مان لے یہ ممکن نہیں لگ رہا، قومی سلامتی کمیٹی کے 2 اجلاسوں میں سازش واضح ہوچکی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیلاب کے حوالے سے کل بات کی، لوگ انہیں سن رہے تھے، اور پتہ نہیں کیا سمجھ رہے ہوں گے۔ عمران خان اگر سیاست کر رہا ہے تو شہبازشریف صاحب آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، آپ لوگ عمران خان پر پرچے کاٹنے میں مصروف ہیں، اب ایک ہی پرچہ رہ گیا ہے وہ بھینس چوری کرنے کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے لیے دن رات فنڈ ریزنگ کر رہے تھے، اور یہ لوگ عمران خان کے خلاف مقدمے درج کررہے تھے، لیگی رہنما پرویز رشید نے کیا کہا تھا، ساری قوم جانتی ہے، یہ سب فوج کے خلاف سخت بیانات دے چکے ہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ شہبازشریف اس معاملے پر بات کرنے سے احتیاط کریں، آپ کا دامن داغدار ہے، آپ نے فوج پر حملے کئے ہوئے ہیں، جن کے گھروں میں شہدا کے وارث ہیں وہ آپ کو سننا نہیں چاہتے، آپ اسمبلی میں بھی دوسروں کو سلیکٹر کہتے رہے، آج قوم کو بتائیں کہ کون سلیکٹر ہے۔
