English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرسٹیانو رونالڈو نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلیے

القمر

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔

رونالڈو نے یہ سنگ میل مانچسٹر اور ایورٹن کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ میں عبور کیا۔

کرسٹیانو رونا لڈو نے اپنے کیریئر میں 5 کلبز کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیلی، جس میں ریال میڈرڈ کی جانب سے 450، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5گول کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ساتھ پہلے دور میں 118 اور موجودہ دور میں 26 گول اسکور کیے۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو 117 انٹرنیشنل گولز بھی کر چکے ہیں۔

منبع: جیو نیوز

The post کرسٹیانو رونالڈو نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلیے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے