English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی و بلدیاتی انتخابات: سیکورٹی صورتحال پر الیکشن کمیشن کل مشاورت کرے گا

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی جانب سے 90روز کے لیے ضمنی انتخابات موخر کرنے کی استدعا پر سکیورٹی صورتحال پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 12 حلقوں میں ضمنی انتخابات موخر کرنے کی درخواست کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ کے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جانے کے خط پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے سکیورٹی صورتحال پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس اور سیکرٹری داخلہ کو منگل کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بھی بلا لیا گیا، الیکشن کمیشن آج 2 بجے اجلاس میں اہم فیصلے کریگا، الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کرانے یا ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی آج کریگا،یاد رہے ک حکومت نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے