English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ رشید سے معاملات طے پاگئے اب کوئی اختلاف نہیں: حریم شاہ

القمر

کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے شیخ رشید سے معاملات طے پاچکے اب کوئی اختلاف نہیں۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں حریم  شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر سمیت پی ٹی آئی کے متعدد لوگ میرے خلاف ہیں، میں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے، ایک ویڈیو کی وجہ سے شہزاد اکبر کے کہنے پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے اب کوئی اختلاف نہیں ہے ان سے معاملات طے پاچکے ہیں۔

 حریم شاہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی سپورٹر ہو ، (ن) لیگ کی کبھی حمایت نہیں کی، اس کے ہمیشہ خلاف رہی ہوں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ میرے خلاف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے