English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی،فائر اسٹیشن میں 3 ملازمین کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

القمر

کراچی: کے علاقے منظور کالونی میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کورنگی فائراسٹیشن میں تین ملازمین کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق کورنگی فائراسٹیشن میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے والے ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ 

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، فائر بریگیڈ کے 3 ملازمین کے قتل کی ایف آئی آرکورنگی عوامی تھانے میں درج ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے کورنگی فائرنگ اسٹیشن میں موجود 4 ملازمین پر فائرنگ کی تھی، جس میں موقع پر دو اور بعد میں ایک ملازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے