English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمرعدالت نے آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنادی

القمر

یانگون: میانمرکی عدالت نے  گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے جرم میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق آنگ سان سوچی کو 2 مقدمات میں تین تین سال کی سزا سنائی گئی ہے، سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے 5 لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے اس سے قبل بھی آنگ سان سوچی کو دیگر جرائم پر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

میانمار کی عدالت کی جانب سے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر مزید 6 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کی مجموعی طور پر سزا 26 سال ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ 77 سالہ آنگ سان سوچی کو 1 فروری 2021 کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب میانمار میں فوج نے ان کی منتخب حکومت کو برطرف کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے