English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز

القمر

اسلام آباد:پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا کہ تقریب کاانعقاد رومانیہ کیڈیمن شپ یارڈمیں ہوا، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجدخان نیازی مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ جہازجدید ترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔ جہازوں کی شمولیت سے سمندری امورکے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

اس موقع پر نیول چیف نے بحری امن واستحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاک بحریہ کوجدیدٹیکنالوجی کی فراہمی پرشپ یارڈانتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے