English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بغیر این او سی زیر تعمیر 23 بڑے رہائشی منصوبے سیل

القمر

 کراچی میں بغیر این او سی کے زیر تعمیر 23 بڑے رہائشی منصوبوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق بغیر این او سی تعمیرات کرنے والے 23 رہائشی منصوبوں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پراجیکٹس میں سرمایہ کاری نہ کریں، بصورت دیگر اپنے نقصان کے ذمہ دار  وہ خود ہوں گے۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ملیر، گلستان جوہر، گلشن معمار، سرجانی ٹاون اور گڈاپ ٹان کے 23 رہائشی منصوبے سیل کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے