English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق چیف جسٹس بلوچستان دوران نماز فائرنگ سے جاں بحق 

القمر

خاران: فائرنگ کے واقعے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) رخشان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھاکہ محمد نورمسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ  فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے