ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کے دفاعی نظام ایس 300 کو تباہ کر دیا ہے، روس

ماسکو:روسی عہدیدار نے کہا ہے کہ روسی ڈرونز نے یوکرینی شہر زاپوریزیا میں یوکرین کے فضائی دفاعی نظام  ایس 300 کو تباہ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ روس نے یوکرین کے  ایس یو ۔ 25  طیارے کو مار گرایا ہے۔ 2 ہارم میزائل تباہ کردئیے ۔ اسی طرح ہیمرز اور اورکھا کے 18 لانچرز بھی تباہ کردئیے ہیں۔

روس نے 10 ڈرونز کو روکنے کا بھی اعلان کیا ۔ جن ڈرونز کو روکا گیا ان میں سوئچ بلیڈ ۔ 600  طرز کے دو امریکی ڈرونز بھی شامل تھے۔ روس کے مطابق ان ڈرونز کو لوگانسک کے علاقے پولتاوا، پیٹرووسکی، ستارو مایورسکوفی، ڈوناتسک میں نکالوسکوفی، دمترینکوف، تومارینو، صوبہ کھیرسن کے چکیینو اور صوبہ دنیپرو بیتروفس کے علاقے توارید میں روکا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی فضائیہ نے یوکرینی فوج کی 4 کمانڈ پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا اور 142 علاقوں میں گولہ بارود کے 5 ڈپو، 53 توپ خانے ، افرادی قوت اور فوجی سازوسامان کو تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی فوج نے ہفتہ کے روز کھیرسن شہر پر بڑا حملہ کیا۔ یہ شہر روس کے قبضہ میں ہے۔ یوکرین کی فوج نے جنگجوں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے چھانی میں سب سے زیادہ پرتشدد حملہ کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں