میہڑ سے منظورعلی جوئیہ
سندھ کے شہر میہڑ سے فریدآباد جانے والے زمینی راستے کی بحالی کے لئے شہریوں نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔
میہڑ سے فریدآباد جانے والا راستہ حالیہ سیلاب کے دوران کٹ لگائے گی وجہ سے اب تک بند پڑا ہے۔
کئی ہفتوں بعد بھی کٹ بند نا کئے جانے پر شہریوں نے محمد امین بروھی کی قیادت میں بچوں سمیت احتجاج کیا۔ کٹ بند ناہونے کی وجہ سے میہڑ سے کاچھو کے سیکڑوں دیہاتوں کا رابطہ کٹا ہواہے۔ سیلاب متاثرین تک امدادی سامان بھی نہیں پہنچ پارہاہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فریدآبادسے میہڑ جانے کے لئے مہنگائی کے اس دور میں کشتیوں کا اضافہ کرایہ ادا کرنا پڑرہاہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ سے فریدآباد جانے والا راستہ بحال کروایا جائے اگر جلد ہمارا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پھر دوبارہ جلد بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔
میہڑ سے فرید آباد کا زمینی راستہ کب بحال کیا جائے گا؟
القمر
