کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایس پی جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ایس پی عبدالطیف بلوچ پنجگور جا رہے تھے کہ واشک کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ایس پی عبدالطیف جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، نعش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
