کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر علی موسی گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ؎ تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش، ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ۔
قومی اسمبلی کی 2نشستوں این اے 157 ملتان اور این اے 237کراچی پر ضمنی انتخاب میں کامیابی پر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش، ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کر دیا ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول کا منشور ہے۔
سابق صدر مملکت نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے،عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے اور قائد عوام (ذوالفقار علی بھٹو)کا فرمان مشعل راہ ہے۔
