English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل این جی کی قیمتوں میں 2.28 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی

القمر
حکومت کی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں

لاہور: اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 2.28 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی۔اوگرا کے  مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں کمی رواں ماہ کیلئے کی گئی۔

 سوئی نادرن گیس کمپنی کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 2.19 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی گئی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 2.28 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکمی جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 14.78 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقررکی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 15.18 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے