English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے نے اعظم سواتی پر تشدد کے الزامات مسترد کردیے

القمر

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متنازعہ ٹویٹ پر گرفتار سینیٹر اعظم سواتی پر گرفتاری اور حراست کے دوران تشدد کے الزامات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر سینیٹر اعظم خان سواتی کی ایف آئی اے سائبر کرائم کے ہاتھوں گرفتاری و مقدمے کے دوران مبینہ تشدد کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ایف آئی اے نے گرفتاری و تفتیش کے دوران اعظم سواتی پر کسی قسم کے تشدد یا بدسلوکی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی پر گرفتاری اور جسمانی حراست کے دوران تشدد کے الزام کے حوالے سے سوشل، الیکٹرانک میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں جو بے بنیاد ہیں۔

 اعظم سواتی پر ایف آئی آر نمبر 159/2022 کے پیکا ایکٹ کی دفعہ 20 اور پی پی سی کی دیگر دفعات 131, 500, 501, 505 اور 109 اکتوبر میں درج کی گئی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام ضابطہ اخلاق اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مجسڑیٹ کی موجودگی میں سینیٹر اعظم خان سواتی کی گرفتاری عمل میں لائی گی اور چھاپہ مارا گیا اور گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے اسلام آباد کے حکم پر تشکیل دیے گے میڈیکل بورڈ نے سینیٹر اعظم خان سواتی کو طبی لحاظ سے فٹ قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے