English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی

القمر

ہوبارٹ : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور زمبابوے کے صرف 72 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 19ویں اوورز میں 122رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیزکے الزاری جوزف نے16 رنزدے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن ہولڈر نے 12 رنز دے 3 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔اس سے قبل گروپ اسٹیج کے مرحلے میں ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اپ سیٹ شکست دی تھی جب کہ زمبابوے نے آئرلینڈ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے