ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرٹیفائیڈ چور کیلیے احتجاج پر کون نکلے گا، مریم نواز

لندن: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ سرٹیفائیڈ چور کے لیے احتجاج پر کون نکلے گا؟۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر احتجاج ہوا کہاں تھا جو اس نے ختم کرنے کا بھی ا علان کر دیا ۔ عمران خان ایک سرٹیفائیڈ چور ہے ۔

ہفتے کے روز نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ سے اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ باہر نکلنے پر میڈیا کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے سوال کے جواب پر کہا کہ ایک چور کے لئے جس کی چوری ثابت ہو گئی ہے اس کے لئے کون نکلے گااور جب کوئی نکلا نہیں تو شام کو آکر شرمندگی سے یہ کہہ دیا میں احتجاج کال آف کر رہا ہوں احتجاج ہوا کون سا تھا جس کو آپ نے کال آف کرنا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں