English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا، عمران خان

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکے گا، نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا، انہیں نہیں پتا پاکستان بدل چکا ہے،پاکستان میں سیاسی نظام نہیں ،مافیا کا نظام ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کریگا۔

ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھے جیل میں اس لیے ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ عوام باہر نہ نکلیں، لانگ مارچ کی مکمل تیاری ہے، جمعرات کو اعلان کر دوں گا، اس بار مکمل تیاری سے آ رہے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا۔

اپنی نااہلی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکے گا، چیف الیکشن کمشنر کوئی فیصلہ خود کر ہی نہیں سکتا۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا، نواز شریف کو نہیں پتا کہ پاکستان بدل چکا ہے، نواز شریف نے 17 فیکٹریاں ڈاکے مار کر بنائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مافیا کی گرفت میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان میں سیاسی نظام نہیں بلکہ مافیا کا نظام ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا، چوری کرنے سے ملک کا نقصان ہوا، اب چوری بچانے کے لیے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے