English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کل منگل کو ہوگا

القمر

لاہور: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کل منگل 25 اکتوبرکوہوگا، یہ جزوی گرہن پاکستان میں دوپہر ایک بج کر 58 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سہ پہر 4 بجے جزوی سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ اس کا اختتام شام 6 بج کر2 منٹ پر ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ماہرین فلکیات کے مطابق یہ جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیا، یورپ، شمال مشرقی افریقا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔فلکیاتی انجمن جدہ کے سربراہ ماجد ابوزھرہ کے مطابق یہ جزوی سورج گرہن پوری دنیا میں 4گھنٹے4 منٹ تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے