English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد شریف کے قتل پر امریکی مذمت، کینیا سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ

القمر

واشنگٹن:امریکا نے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان کے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اورپاکستانی حکام اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا تحقیقاتی کام پوری دنیا کے سامنے تھا، معلوم ہے دنیا میں کہاں کہاں صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ ایسے صحافیوں اور افراد کے لیے امریکا کا خصوصی پروگرام موجود ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا صحافیوں کو تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کا حق فراہم کرتا ہے۔صحافیوں کے حقوق معاشرے کا اہم حصہ ہونا چاہیے۔کوئی بھی ان حقوق کا احترام نہیں کرے گا تو امریکا اس پر بات کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے