English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خارجہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، تجارتی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

القمر

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،امریکی محکمہ خارجہ

منگل کو پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سفیر سے ملاقات کے موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جھوٹ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، سچ کے ہاتھوں شکست اسکا مقدر ہے، بلاول

وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے