English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب میں صوبائی وزیر کی مدد لینے پر عمران خان کو کل جمعرات کو طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کرم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اقبال وزیر کی ضمنی الیکشن کی مہم میں مدد لینے کے الزام میں عمران خان کو  طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر صوبائی وزیر اقبال وزیر کو حلقہ بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ڈی پی او کرم کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے