English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاول بھٹو نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دیدیا

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دے دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو متنازعہ سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے لازم ہے،پیپلز پارٹی نے تین نسلوں سے اس کے لیے جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے