ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق چیف جسٹس نور مسکانزئی کا مبینہ قاتل گرفتار،تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

کوئٹہ:سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، خاران کے رہائشی مبینہ قاتل کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

یاد رہے کہ محمد نور خان مسکانزئی کو چند روز قبل نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد میں قتل کر دیا گیا تھا۔

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں